مسافت سفر بحساب کلومیٹر
سوال
سفر کی مسافت شرعی کلومیٹر کے حساب سے کتنی ہے؟
جواب
کلو میٹر کے حساب سے سفر کی شرعی مسافت 77.24 کلو میٹر ہے،میل کے حساب سے اڑتالیس میل اور اصل کے حساب سے تین دن صبح سے لے کر دوپہر تک معتدل سفرہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143505200019
تاریخ18-03-2014

