بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 ربیع الثانی 1448ھ 12 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قبروں پردعا مانگنے کاحکم

سوال

کیا قبروں پہ جا کر دعاء مانگنا جائز ہے؟

جواب

قبروں پر جاکر قبروں سے دعا نہ مانگی جائے تو جائز ہے۔ طریقہ اس کا یہ ہے کہہاتھ اٹھائے بغیر اورفتنے کااندیشہ نہ ہوتوہاتھ اٹھاکردعا کی جائے، ہاتھ اٹھانے کی صورت میں بہتر یہ ہے کہ قبلہ رخ ہوکردعا کی جائے تاکہ صاحبِ قبرسے مانگنے کا گمان نہ ہو۔ اوراگرہاتھ اٹھاکردعا کرنے میں فتنے کا اندیشہ ہوتوہاتھ اٹھاکردعانہ کی جائے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143504200006
تاریخ08-02-2014

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں