بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کے بعد کی سنتیں

سوال

السلام علیکم، کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام جمعہ کے بعد کی سنتوں کی ترتیب کے بارے میں، کیا جمعہ کے فرض کے بعد 6 رکعت میں پہلے 2 رکعت پڑھی جائیں یا 4 رکعت؟

جواب

افضل یہ ہے کہ جمعہ کی نماز کے بعد پہلے چار رکعات سنت مؤکدہ پڑھیں پھر دو رکعات غیر مؤکدہ پڑھیں۔ اگر کوئی ترتیب بدل کر پہلے دو پڑھ لے پھر چار پڑھے تب بھی کوئی حرج نہیں۔

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143502200019
تاریخ30-12-2013

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں