بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

دایئں ہاتھ سے لینے دینے کا حکم

سوال

.کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس بارے میں کہ اگر کوئی بے خیالی میں کوئی چیز بائیں ہاتھ سے پکڑے یا دے اس پر اسے شرم دلانا اور اصرار کرنا کہ دائیں ہاتھ ہی سے پکڑو اور وہ دل میں شرمندگی محسوس کرے، اس کا کیا حکم ے؟

جواب

دائیں ہاتھ سے چیز لینا دینا یا پکڑنا مستحب کے درجہ میں ہے، تعلیم وترغیب کے لیئے اس کے عمل کا اصرار کرنا تو ٹھیک ہے لیکن عمل نہ کرنے والے کو ملامت کرنا یا شرمندہ کرنا جائز نہیں ہے۔ واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143501200015
تاریخ21-11-2013

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں