بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عیان نام رکھنا

سوال

میں اپنے بچے کا نام ایان رکھنا چاہتا ہوں۔ کیا یہ نام رکھنا صحیح ہے؟ اس نام کے معنے کیا ہیں؟ ایان کس طرح لکھا جائے گا؟ عین کے ساتھ یا الف کے ساتھ ۔

جواب

عربی زبان کے اعتبار سے لفظ أیان کے معنی کب اور کس وقت کے ہیں، اس لیے یہ لفظ بطور نام استعمال کرنا مناسب نہیں۔ البتہ لفظ عیان عین کے زبر اور یا کی تشدید کے ایک معنی کشادہ آنکھوں والا کے آتے ہیں۔ اس معنی کی رو سے یہ نام رکھنا درست ہے ۔ فقط واللہ أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143412200041
تاریخ18-10-2013

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں