میں طلاق دوں گا کہنے سے طلاق حکم
سوال
اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو غصے میں آکر یہ کہہ دے کہ میں تمھیں طلاق دوں گا اور وہ بھی تین مرتبہ سے زائد، تو کیا طلاق ہوجاتی ہے؟
جواب
شوہر کا اپنی بیوی کو یہ جملہ میں تمہیں طلاق دوں گا کہنے سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، اگرچہ اس نے ایسا متعدد بار کہا ہو۔
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143412200033
تاریخ01-11-2013

