غریب کا قربانی کرنا
سوال
ایک غریب آدمی تھا اس پر قربانی واجب نہ تھی، اس نے بڑے جانور میں قربانی کیلئے حصہ لیا۔ لیکن بعد میں اس نے پیسے واپس لے لیے اور وہ حصہ کسی اور مالدار کو دیا گیا جس پر قربانی واجب تھی۔ اس کے بعد جانور ذبح کیا گیا۔ اس پر دو سوال پوچھنے ہیں۔ ایک یہ کہ اس غریب کیلئے اب کیا حکم ہے؟ وہ پیسے اپنے پاس رکھ سکتا ہے یا صدقہ کردے؟ دوسرا سوال یہ کہ اس بڑے جانور میں سب حصہ داروں کی قربانی ہوگئی یا نہیں؟
جواب
صورت مسئولہ میں غریب آدمی پر ان پیسوں کو صدقہ کرنا واجب ہے۔ باقی ان سات حصہ داروں کی قربانی بھی درست ہے۔
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143412200021
تاریخ26-10-2013

