بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قربانی میں شریک ہو شخص کی اجازت ضروری ہے

سوال

ایک آدمی پر قربانی واجب ہے، اگر ہم اس کی واجب قربانی کیلئے اس کی اجازت کے بغیر بڑے جانور میں حصہ لیں تو اس کی واجب قربانی ادا ہوجائے گی یا نہیں؟ اس سے اجازت نہ لی حتی کہ جانور کو ذبح کردیا گیا تو اب باقی حصہ داروں کی قربانی ہوگئی یا نہیں؟

جواب

قربانی میں شریک ہر حصے دار سے اجازت لینا ضروری ہے،اگر کسی ایک شخص سے بھی اجازت نہیں لی گئی تو اس کی قربانی کے ساتھ ساتھ باقی حصے داروں کی قربانی بھی نہیں ہوگی۔

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143412200019
تاریخ26-10-2013

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں