بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قربانی صاحب نصاب پر ہے

سوال

اگر ایک آدمی ملازمت کرتا ہے اور جوکماتا ہے وہ اپنے والدین کو لاکردیتا ہے تو والدین اس رقم سے کچھ پیسے جوڑتے رہتے ہیں ۔ ایک سال یا کچھ عرصہ گزرنے کے بعد وہ رقم صاحب استطاعت ہونے کے برابر یا اس سے زیادہ ہو تو قربانی والدین کے ذمے ہو گی ہا کمانے والے کے ذمے ؟

جواب

والدین میں سے جس کی ملکیت میں وہ رقم ہوگی اس پر ہی قربانی واجب ہوگی،اور اگر دونوں کی مشترکہ ملکیت میں ہو تو پھر دوگنے نصاب کے بقدر رقم ہونا ضروری ہے۔

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143412200016
تاریخ26-10-2013

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں