حاجی پر عید کی قربانی واجب ہونے کی تفصیل
سوال
حاجی 10 ذالحجہ کو سعودیہ میں قربانی کرتے ہیں جو دمِ شکر ہوتا ہے، بہت سارے لوگ کہتے ہیں کہ قربانی مقام پر یعنی پاکستان میں بھی کرنا لازمی ہے؟
جواب
قربانی واجب ہونے کی شرائط میں سے ایک شرط مقیم ہونا بھی ہے لہذا جو حاجی مکہ مکرمہ میں مقیم بن جائے یعنی ایام حج ۸ ذالحجہ سے پہلے ۱۵ یوم مکہ مکرمہ میں قیام کی نیت ہو تا اس حاجی پر دمِ شکر کےعلاوہ عید کی قربانی بھی واجب ھے خواہ وہیں کرے یا اپنے ملک میں کسی کو وکیل بنا کر قربانی کروائے اور اگر حاجی مذکورہ تفصیل کے مطابق مقیم نہ بنتا ہو تو اس کے ذمّہ عید کی قربانی واجب نہیں، کرلے تو ثواب اور نہ کرے تو مواخذہ نہیں۔ واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143412200003
تاریخ13-10-2013

