غسل نفاس کا وقت
سوال
السلام علیکم بچّے کی پیدائش کے بعد جو عورت کو نفاس ہوتا ہے 40 دن تک رھتا ھے، تو اب عورت چالیسویں دن نہایئگی یا اکتالیسویں دن؟
جواب
واضح رہے کے نفاس کی زیادہ سے زیادہ مدّت 40 دن ہے اور کم از کم کی کوئی حد مقرّر نہیں، اب جس دن بھی عورت کو خون آنا بند ہوجائے اور اندازہ ہوجائے کہ اب خون نہیں آئیگاتواسی دن وہ غسل کرکے پاکی حاصل کرےگی خواہ چالیسویں دن ھو یا اس سے پہلے،اور بالفرض چالیسویں دن خون بند ھو تو چالیسواں دن مکمّل ہوتے ہی غسل کرےگی ۔ واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143411200019
تاریخ03-10-2013

