مغرب کی نماز کا وقت
سوال
السلام علیکم، لوگ کہتے ہیں کہ مغرب کی نماز کا وقت اذان کے 15 یا 20 منٹ کے بعد ختم ہوجاتا ہے، اس کے بارے میں بتائیں۔ کیا عشاء سے پہلے پڑھ سکتے ہیں؟ اس کا مکروہ وقت کیا ہے؟
جواب
مغرب کی نماز کا وقت سورج غروب ہوجانے کے بعد سے لے کر آسمان پر جو سرخی ہوتی ہے اس کے ختم ہونے تک باقی رہتا ہے، اس کے بعد عشاء کی نماز کا وقت شروع ہوجاتا ہے۔ نیز مغرب کی نماز جلدی یعنی سورج غروب ہوتے ہی فوراً پڑھنا افضل ہے اور بلاعذر تاخیر کرنا مکروہ ہے، البتہ وقت ختم ہونے سے پہلے پہلے پڑھنے سے نماز ہوجائے گی۔
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143411200013
تاریخ29-09-2013

