پرائز بونڈ کی رقم سے حج و عمرہ کرنا
سوال
پرائز بونڈ کی انعامی رقم سے حج عمرہ یا اللہ کے نام پر قربانی کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
پرائز بونڈ سے حاصل شدہ انعامی رقم سود ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہے،اور حرام رقم کو عبادات میں خرچ کرنا اور اس پر اجر و ثواب کی امید رکھنا جائز نہیں ہے۔ لہذا مذکورہ عبادات کے لئے حلال رقم خرچ کی جائے ورنہ یہ عبادات قبول نہیں ہوں گی۔فقط واللہ اعلم۔
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143411200004
تاریخ16-09-2013

