بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سرسید احمد خان کے بارے میں علماء کی رائے

سوال

یہاں پاکستان میں سر سیّد احمد خان کو لوگ بہت مانتے ہیں ، اسکول اور یونیورسٹی میں جو نصاب کی کتابیں ہیں ان میں سرسیّد کی زندگی اور حالات کو طلباء پڑھتے ہیں اور ان کو اپنا آئیڈیل بناتے ہیں ، ایک کتاب ادیان باطلہ اور صراط مستقیم ، مرتب کردہ مفتی محمد نعیم جامعہ بنوریہ پڑھ رہا تھا ، اس میں میں نے پڑھا کہ سر سیّد احمد خان فرقہ نیچریہ کے بانی ہیں اور وہ پہلے غیر مقلد تھے اور پھر اجتھاد کرکے ملحد ہوگئے اور پھر دین کو مسخ کرنے لگے۔ سرسید احمد خان کے بارے میں بتادیں کہ وہ مسلمان تھے؟ اگر تھے تو کس درجہ کے؟ کیا ان کے عقائد اہل سنّت والجماعت کے تھے؟ فرقہ نیچریہ کیا ہے؟

جواب

سرسیّد احمد خان کے بارے میں اکابرعلماء کی متفقہ رائے یہ ہے کہ ان کے عقائد ونظریات جمہور اہل سنت والجماعت سے متصادم تھے اور سرسیّد اپنے خودساختہ اعتقادات اور عقل پرستی کے نتیجہ میں بالاخر فرقہ نیچریہ کے بانی بن بیٹھے، جس کی بنیاد اس پر تھی کہ آدمی مذھب کے معاملہ میں اپنی فطرت وطبیعت نیچر کا تابع ہے نہ کہ کسی آسمانی راہ ہدایت کا۔ اور اسی بناء پر ہر اس مسلّمہ عقیدہ کا انکار جو انسانی عقل میں نہ آتا ہو اس فرقہ کا خاصّہ ہے۔ واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 143410200043
تاریخ27-08-2013

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں