5 تولہ سونے، چاندی کی زکوۃ
سوال
کیا فرماتے ہیں علماء کرام کہ میرے بیوی کے پاس 5 تولہ سونا بمع ایک انگھوٹی چاندی 2 گرام موجود ہے کیا اس پر زکواۃ و قربانی لازم ہے؟
جواب
ساڑھے باون تولہ چاندی کی موجودہ مالیت کے اعتبار سے چونکہ سائل کی اھلیہ صاحب نصاب ہے اس لیئے اس پر زکوۃ وقربانی دونوں لازم ہیں ۔واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143410200039
تاریخ04-09-2013

