ویڈیو کو گواہی کے طور پر پیش کرنا
سوال
ویڈیو کی شرعی حیثیت کیا ہے؟کیا اسے بطور شہادت پیش کیا جا سکتا ہے؟ کیا ویڈیو دیکھنے والا گواہ بن سکتا ہے کہ میں نے اس آدمی کو ویڈیو میں یہ کام کرتے دیکھا ہے۔
جواب
جاندار کی ویڈیو بنانا اور دیکھنا حرام اور گناہ ہے اور اسے شریعت میں بطور شہادت پیش نہیں کیا جا سکتا،گواہی صرف آنکھوں دیکھے واقعہ پر دی جا سکتی ہے۔ نیزویڈیو میں ایڈیٹنگ کے ذریعے تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں ۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143410200012
تاریخ18-08-2013

