خضاب کا استعمال
سوال
ڈارک براؤن خضاب جو کہ اکثر کمپنیوں کا نمبر 43 ہوتا ہے۔کالا سنہری رنگ کا ہوتا ہے۔کیا اسے استعمال کر سکتے ہیں؟
جواب
کالے خضاب کے علاوہ تمام رنگوں کا استعمال جائز ہے،اگر مذکورہ رنگ واقعی براؤن ہے تو اس کے استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔اور اگر وہ لگنے کے بعد مکمل سیاہ ہو جاتا ہے اور براؤن رنگ معدوم ہو جاتا ہے تو اس کے استعمال سے احتیاط برتی جائے۔
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143410200011
تاریخ18-08-2013

