ایڈز کی بنا پر فسخ نکاح کا مطالبہ
سوال
اگر کوئی شخص ایڈز جیسے متعدی و مھلک مرض میں مبتلا ہو تو اس کی بیوی کے لیے فسخ نکاح کا کوئی راستہ ہے یا نہیں؟ ایسے شخص کی بیوی کے لیے کیا حکم ہے؟
جواب
اگر شوہر کا ایڈز ایسی مہلک، موذی اور متعدی بیماری میں مبتلا ہونا طبی ذرائع سے ثابت ہو جائے تو عورت کو فسخ نکاح کا مطالبہ کرنا جائز ہے۔فقط واللہ أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143409200070
تاریخ31-07-2013

