جنگ گروپ اور جیو ٹی وی میں ملازمت
سوال
محترم ومکرم جناب مفتی صاحب إ السلام علیکم إ ایک آدمی کو مندرجہ ذیل نوکری ملتی ھے، کلرک یا اسسٹنٹ اکاونٹنٹ یا ڈرایئور کی جنگ گروپ نیوز پیپر میں یا جیو ٹی وی میں، لیکن یہ بات بھی یاد رکھنے کی ھے کہ جنگ گروپ نیوز پیپر اور جیو ٹی وی دونوں ایک ہی گروپ ھیں اور شاید دونوں کی انتظامیہ یکجا ھے؟
جواب
جنگ گروپ اور جیو ٹی وی جیسے اداروں میں کے جن کاموں میں براہِ راست تصویر سازی اور ویڈیو سازی کا مشغلہ اور اس میں معاونت کا عمل نہ ہو تو اس شعبہ کی ملازمت کی گنجائش ھے۔ واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143409200050
تاریخ31-07-2013

