عشاء کی نماز کا وقت
سوال
برائے مہربانی یہ بتادیں کہ عشاء کی نماز کا وقت کب شروع ہوتا ہے اور کب ختم ہوتا ہے؟
جواب
سورج غروب ہونے کے بعد آسمان پر جو سرخی ہوتی ہے اس کے ختم ہونے کے بعد سے عشاء کی نماز کا وقت شروع ہوجاتا ہے اور صبح صادق سے پہلے تک رہتا ہے۔ البتہ عشاء کی نماز ادا کرنے میں آدھی رات تک تاخیر کرنا مکروہ ہے۔
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143409200044
تاریخ31-07-2013

