بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

خواتین کا نامحرم حافظ کے پیچھے تراویح پڑھنا

سوال

ہمارے محلے میں ایک گھر کے اندر ایک حافظ قرآن لڑکے کو آگے کھڑا کرکے پیچھے چار پانچ لڑکے کھڑے ہوتے ہیں اور پیچھے بغیر پردے کے ہی کافی تعداد میں عورتیں نماز تراویح باجماعت ادا کرتیں ہیں۔ عورتوں کا ایسے نماز ادا کرنا درست ہے یا نہیں؟

جواب

مذکورہ صورت تو صحیح نہیں ہے، البتہ اگر خواتین پس پردہ رہ کر قرآن سنیں تو اس طرح تراویح پڑھنا درست ہے۔

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143409200030
تاریخ23-07-2013

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں