کیا شوہر اپنا طلاق کا حق بیوی کے علاوہ کسی اور کو تفویض کر سکتا ہے؟
سوال
السلام علیکم؛کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس معاملے میں کہ شوہر اپنا طلاق کا حق بیوی کے علاوہ کسی اور کو تفویض کر سکتا ہے؟ اگر کر سکتا ہے تو تفویض کرنے کے بعدشوہر طلاق دے تو کیا طلاق مئوثر ہو گی یا نہیں؟شکریہ
جواب
جی ھاں، شوھر اپنا حقّ طلاق کسی اور کو بھی تفویض کرسکتاھے، اور اس تفویض کے بعد بھی شوھر کو حسبِ سابق طلاق دینے کاحق رھتا ھے۔ واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143408200004
تاریخ24-06-2013

