بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نام کا انتخاب

سوال

میری بھانجی کانام مھرسلیم ھے اور گھر میں اسے انزلہ کھتے ھیں، اس کی تاریخ پیدائش 12 مارچ 2004 ھے، ھم اس کا نام تبدیل کرنا چاھتے ھیں،اس کے لیئے قرآن سےکوئی اچھا سا حرف یانام بتادیں جس کا اس کی زندگی پر اچھا اثر پڑے؟

جواب

نام رکھنے کے بارے میں شریعت کی تعلیم یہ ھے کہ کوئی بھی اچھے معنی والا نام پسند کرکے رکھ لیا جائے، اس کےلیئے  خاص حرف کے انتخاب کی پابندی یا قرآن کریم سے نام نکالنے کا تصوّر ٹھیک نہیں ھے، بہتر یہ ھےکہ صحابیات کے مبارک ناموں میں سے کوئی نام منتخب کر کے رکھ لیا جائے۔نام منتخب کرکے ھماری ویب سایٹ پر اس کا معنی تلاش کرنے کی سھولت موجود ھے۔

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143406200054
تاریخ26-04-2013

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں