عورتوں کی تبلیغ
سوال
کیا عورتوں کی تبلیغ جائز ہے؟
جواب
ہمارے دارالافتاء بنوری ٹاؤن کی رائے کے مطابق مستورات کا تبلیغی جماعتیں بناکر تبلیغ کے لیے نکلنا جائز نہیں ہے ؛کیوں کہ قرنِ اول سے لے کر تبلیغی جماعت کے اولین بزرگوں تک اس کی کوئی شرعی نظیر نہیں ملتی ، البتہ محلے کی عورتیں اگر محلے کے کسی گھر میں جمع ہو جائیں اور کوئی عالم یابزرگ وہاں آکر ان سے ہفتہ واریا ماہ وار اصلاحی وتبلیغی بیان کرلیاکریں تویہ طریقہ سنت کے عین مطابق ہوگا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

