طلاق دےدونگا کے الفاط سے طلاق کاحکم
سوال
میرا ایک دوست ھے، جس نے اپنی منگیتر کو موبائل پر کہا کہ اگر شادی کے بعد تم نے میرے بڑے بھائی کو ان کے نام سے پکارا یا میری پھپھو کو باجی کھا تو میں تمھیں طلاق دے دونگا، براہِ کرم رہنمائی فرمائیں کہ ان کی شادی کے بعد اگر اس لڑکی نے ایسا کردیا تو کیا طلاق ھوجائیگی؟ اور اگر طلاق ھوگی تو کتنی طلاقیں ھونگی؟
جواب
مذکورہ الفاظ محض طلاق کی دھمکی ھیں، ان الفاط سے طلاق واقع نہیں ھوگی۔
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143406200044
تاریخ22-04-2013

