ووٹ ڈالنے کے بارے میں شرعی حکم
سوال
اسلام میں جمہوریت کی کیا حیثیت ہے ؟ اور ووٹ ڈالنے کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے ؟ مدلل جواب کی درخواست ہے.
جواب
جمہوریت کی اسلامی حیثیت سے قطع نظر ملک میں رائج نظام کے تحت اگر کوئی شخص ووٹ ڈالتا ہے تو در حقیقت اسکا ووٹ ایک شہادت اور امانت کی حیثیت رکھتا ہے اور اس شہادت اور امانت کی کما حقہ ادائیگی کا شریعت تقاضہ کرتی ہے۔رہی یہ بات کہ کس پارٹی کو یا شخص کو ووٹ دیا جائے تو در حقیقت یہ تعیین کسی دارالافتاء یا مفتی کا منصب نہیں بلکہ یہ ہر شخص کے اپنے ضمیر اور بصیرت پر مبنی ہے کہ وہ جس جماعت اور جنکے منشور کو دین، ملک وملت کے مفاد میں زیادہ بہتر سمجھتا ہو انکو ووٹ دیے۔ فقط واللہ اعلم۔
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

