نظر لگنے کے ڈر سے خوشخبری کو چھپانا
سوال
مير ے رشتہ داروں کے ہاں سات سال بعد اولاد کی خوشخبری آئی ہے ، جس کی وجہ سے ہم پریشان ہیں کہ نظر نہ لگ جائے اس لئے ہم جاننا چاہتے ہیں کہ نظر لگ جانے کی ہماری دین اسلام میں کیاحقیقت ہے ؟ کیانظر لگتی ہے ؟ کیااس نیت سے ہم خوشخبری کو چھپاسکتے ہیں ، تفصیل سے بتادیں ۔جزاک اللہ
جواب
احادیث کی روشنی میں یہ بات واضح ہوتی ہےکہ نظر کا لگ جاناحق ہے اور نظرلگ جانے کے اثرات بسااوقات بہت گہرے بھی ہوسکتے ہیں ، اس لئے اگر نظر لگنے کا اندیشہ اور ڈرہے ، تو اس کیلئے تدبیر کے طورپر خوشخبری کو راز میں بھی رکھنے کی گنجائش ہے ، نیز اسکے ساتھ ساتھ معوذتین اور نظرسے حفاظت کی دعاؤں کا اہتمام بھی کرتے رہناچاہئے ۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

