آٹومیٹک واشنگ مشین میں کپڑے دھونا
سوال
کیا آٹومیٹک واشنگ مشین میں کپڑے دھونے سے پاک ہوجاتے ہیں ؟ اس میں پانی کا نکاس اور کپڑوں کا نچڑجانا آٹومیٹک ہوتا ہے۔
جواب
اگر مذکورہ مشین میں ناپاک کپڑوں کو تین دفعہ دھوئے اور ہر دفعہ نیا اور پاک پانی استعمال ہوتا ہو اور ہر دفعہ میں کپڑے اس طرح نچوڑے جاتے ہوں کہ ان سے پانی کے قطرے ٹپکنا بند ہوجائیں اسی طرح مشین میں بھی مستعمل پانی باقی نہ رہے تو اس طرح کپڑے پاک ہوجاتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143406200005
تاریخ20-04-2013

