ادھار دی ہوئی رقم پر زکاۃ کی ادائیگی
سوال
تین سال پہلے تقریبا دس لاکھ کسی کو ادھار دیے ہیں ،جو ابھی تک نہیں ملے اور پتا نہیں کب ملیں کیا اس رقم پر زکاۃ ہوگی ؟
جواب
مذکورہ رقم وصول ہونے کے بعد گزشتہ تمام سالوں کی زکاۃ ادا کرنا واجب ہوگا، البتہ اگر رقم وصول ہونے سے پہلے ہی زکاۃ ادا کردی تو ادا ہوجائے گی دوبارہ ادا کرنا لازم نہیں ہوگا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143406200002
تاریخ20-04-2013

