گناہ سے بچنے میں کسی کو تکلیف یا اس کی دل شکنی ہو تو کیا حکم ہے؟
سوال
ایک انسان نے ایک عورت کے ساتھ محبت کی جب کہ اس کو پتا کہ یہ گناہ ہے ،اب اگر اس پیار کو چھوڑ دے تو دوسرے انسان کو تکلیف ہوتی ہے، تو کیا یہ جائز ہے؟
جواب
جس کام کے کرنے سے اللہ کی ناراضگی لازم آتی ہو اس کام کے چھوڑدینےسے کسی انسان کی ناراضگی یا تکلیف کی پروا نہیں کرنی چاہیے، اجنبی عورتوں سے تعلقات حرام ہیں؛ اس لیے جب اللہ نے توفیق دی ہے تو اب اس ناجائز تعلق کو ترک کردینے سے شیطانی وساوس سائل کے لیے رکاوٹ نہیں بننے چاہییں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

