منت کے مال کا مصرف
سوال
گھر میں پریشانی کے باعث میں نے اللہ کے نام کا بکرا مانا تھا،میں سید فیملی کا ہوں،کیا میں وہ بکرا گھر میں یہ خاندان میں تقسیم کر سکتا ہوں؟
جواب
منت میں ذبح کیا ہوا جانور فقیر اور مسکین کو دینا ضروری ہے،منت ماننے والے اور اس کے بیوی بچے اسی طرح سید خاندان کے لئے اس کا استعمال کرنا درست نہیں ہے۔
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143101200692
تاریخ01-01-2010

