ناپاکی کی حالت میں بچے کو دودھ پلانا
سوال
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس بارے میں کہ اگر کسی عورت پر غسل کرنا فرض ہو جائے تو کیا وہ ناپاکی کی حالت میں اپنے بچے کو دودھ پلا سکتی ہے؟
جواب
جی ہاں ناپاکی کی حالت عورت بچے کو دودھ پلا سکتی ہے،شرعا کوئی حرج نہیں ۔ فقط واللہ اعلم۔
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143101200685
تاریخ01-01-2010

