بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جنابت کی حالت میں پاک کپڑے پہننا

سوال

میرا سوال ہے کہ اگر ہم جنابت(ناپاکی) میں پاک کپڑے پہنیں تو کیا وہ صاف اور پاک کپڑے ناپاک ہوجاتے ہیں؟ جزاک اللہ

جواب

نہیں، جب تک کپڑے پر ظاہری نجاست نہ لگے وہ ناپاک نہیں ہوتا۔ یعنی جنابت کی حالت میں جسم کی ناپاکی حکمی ہے، ظاہری نہیں ہے۔ اگر ظاہری نجاست نہ ہو تو حکمی نجاست سے کپڑے ناپاک نہیں ہوتے بلکہ پاک ہی رہتے ہیں۔

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143101200662
تاریخ01-01-2010

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں