خطبہ نکاح پڑھنے کی ہیئت
سوال
میرا سوال یہ ہے کہ خطبہ نکاح بیٹھ کر پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ اور اگر کوئی بغیر کسی عذر کے بیٹھ کر خطبہ نکاح پڑھے تو کیا حکم ہے؟
جواب
خطبہ نکاح کھڑے ہوکر اور بیٹھ کر دونوں طرح پڑھنا جائز ہے۔ معمول بیٹھ کر پڑھنے کا ہے۔ کسی خاص ہیئت کے ساتھ اس کو مقید نہیں کیا جاسکتا۔
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143101200661
تاریخ01-01-2010

