اسلام میں لڑکے اور لڑکی کی دوستی کا حکم
سوال
مجھے آپ سے یہ پوچھنا تھا کہ کیااسلام ایک لڑکے اورلڑکی کو دوست بنانے کی اجازت دیتا ہے ؟کیا ایک لڑکا اور لڑکی آپس میں دوست بن سکتے ہیں ؟ یا پھر وہ دونوں دوست رہیں کام کی وجہ سے یا اپنی ذاتی زندگی شئیر کرسکتے ہیں؟
جواب
شریعت اسلامیہ میں بالغ،غیر محرم لڑکا اورلڑکی نہ ایک دوسرے سےمل سکتے ہیں نہ ہی دوستی رکھ سکتے ہیں۔ دینِ اسلام میں اس طرح کے تعلق کو سخت ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھا جاتا ہے اور اسلام نے اس کو ناجائز و حرام قرار دیا ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

