پرائز بانڈز کی انعامی رقم رشوت میں دینا
سوال
کیا پرائز بانڈز کی انعامی رقم رشوت وغیرہ میں استعمال کرسکتی ہیں؟,
جواب
پرائز بانڈز کی انعامی رقم لینا ہی جائز نہیں ہے اگر کسی طرح حاصل ہوگئی تو اس کا مصرف مستحقین زکوۃ ہیں کہ ان کو بلا نیت ثواب صدقہ کر دی جائے ۔رشوت بہر صورت حرام ہے اس لیے رشوت وغرہ میں دینا جائز نہیں ہے۔
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143101200593
تاریخ01-01-2010

