مسنون ولیمہ کی مدت
سوال
کیا ولیمہ کے لیے رخصتی کے بعد کوئی مسنون مدت مقرر ہے؟ کہیں سنا تھا کہ یہ تین دن ہے اس کے بعد سنت کا ثواب نہیں؟
جواب
شب زفاف کے بعد تین دن میں اگرولیمہ کیا جائے تووہ مسنون طریقہ کے مطابق ہوگا اس کے بعد اگر کیا جائے تو وہ عام دعوت بن جاتی ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143101200565
تاریخ01-01-2010

