نو مولود کے لیے شرعی تقاضے
سوال
بچہ ہوتے ہی کیا کرنا چاہئےبچے کے ساتھ، اسلام میں اس کے لیے کیا باتیں بتائی گئی ہیں، بچے کوپہلے منہ میں کیا دینا چاہئے ؟
جواب
بچے کی پیدائش پر اسے نہلانے کے بعد دائیں کان میں اذان اوربائیں میں اقامت کہی جائے۔ 2۔ کسی نیک فردخواہ مردہویاعورت کے منہ کی چبائی ہوئی کوئی چیزکھلائی جائے، تاکہ پہلے چیزجواس بچے کے منہ میں جائے وہ کسی نیک فرد کا لعاب ہو۔ 3۔ اچھا نام رکھاجائے۔ 4۔ ساتویں دن بچےکےبال صاف کیے جائیں، استطاعت ہونے پربچے کی طرف سے دوبکرے اوربچی کی طرف سے ایک بکرا عقیقہ کےطورپرذبح کیا جائےاوربچے کےبالوں کےوزن کےبرابرچاندی کی قیمت صدقہ کی جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143101200558
تاریخ01-01-2010

