بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

شب براٴت حقیقت اور فضیلت

سوال

میں ایک مسلمان لڑکی ہوں اور پندرہ شعبان کی اہمیت سے متعلق جاننا چاہتی ہوں اس لیے احادیث کی روشنی میں اس دن کی اہمیت مجھے بتائیں ؟

جواب

پندرہ شعبان یا شب برات سے متعلق مختلف صحابہ کرام سے روایات مروی ہیں جن کا خلاصہ یہ ہے کہ اس رات اللہ رب العزت کی خصوصی رحمتوں کا نزول ہوتاہے، نیزاس رات کو عبادت کرنا، اس سے اگلے دن یعنی پندرہ شعبان کو روزہ رکھنا اور بغیر کسی التزام اور اہتمام کے اس رات قبرستان جاکر مرحومین کے لیے حدودشرعیہ میں رہتے ہوئے ایصال ثواب کرنا یہ سب احادیث سے ثابت ہے۔ اس لیے مروجہ بدعات سے بچتے ہوئے محض اتباع سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے طور پر ان امورکا اہتمام حسبِ توفیق کرنا چاہیے۔

یاد رہےکہ خواتین کے لیے عام حالات میں بھی قبرستان جانا کراہت سے خالی نہیں ہے، خصوصاً موجودہ حالات میں شعبان کی پندرہویں شب میں خواتین کے لیے قبرستان جانا بالکل بھی مناسب نہیں ہے اس لیے خواتین گھروں پر رہتے ہوئے ہی ایصال ثواب کریں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143101200535
تاریخ01-01-2010

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں