بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مالدار بیوی کے غریب شوہر کو زکوٰۃ دینا

سوال

ایک شخص کی بیوی کے پاس تو زیورات ہیں جس کی مالیت 52٫5 تولہ چاندی ہے بقدر ہے لیکن وہ شخص خود غریب ہے اور اپنی ماہانہ آمدنی میں سے اپنے اخراجات بھی پورے نہیں کر سکتا، کیا اس شخص کو زکوٰۃ دی جاسکتی ہے؟

جواب

اگر یہ شخص مستحق زکوٰۃ ہے تو اس کو زکوٰۃ دی جاسکتی ہے بیوی کے صاحب نصاب ہونے سے شوہر مالدار نہیں بنتا البتہ بیوی اپنی زکوٰۃ شوہر کو نہیں دے سکتی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143101200523
تاریخ01-01-2010

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں