بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا عورت گھر میں اعتکاف کر سکتی ہے

سوال

اعتکاف کے لیے بتائیں کہ کیا عورت گھر کے کونے میں پردہ میں اعتکاف کرسکتی ہے اورکیا وہ عورتوں سے بھی پردہ کرکے بیٹھے گی ؟

جواب

جی ہاں عورت گھر کے کسی کونے کو مخصوص کرکے اعتکاف میں بیٹھ سکتی ہے جہاں سے وہ بغیرکسی طبعی اورشرعی ضرورت کے نہ اٹھے۔ دورانِ اعتکاف دیگرعورتوں سے پردہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں البتہ بلا ضرورت گفتگوسے پرہیز کیا جائے ۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143101200516
تاریخ01-01-2010

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں