بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نفاس کی مدت

سوال

نفاس کی مدت کتنی ہے،چالیس دن یا جب بھی خون بند ہوجائےاگر چہ ولادت سے 20 دن بعد ہی

جواب

نفاس کی زیادہ سے زیادہ مدت 40 دن ہے اس کے بعد بھی اگر خون آتا رہے تو وہ نفاس نہیں ہے اور نہ نفاس کے احکام اس پر لاگو ہوں گے اور یہ مقدار زیادہ سے زیادہ مدت کی ہے۔ اس سے کم میں جب بھی خون کی آمد بند ہوجائے خواہ 20 دن یا اس سے بھی کم میں ہو تو وہی مدت نفاس ہوگی ، چالیس دن تک انتظار کرنا جائز نہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143101200508
تاریخ01-01-2010

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں