بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

صفوں کے درمیان فاصلہ رکھنے کا شرعی حکم

سوال

جماعت کی نماز میں دو صفوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ فاصلہ کتنا رکھا جا سکتا ہے گرمی اور حبس کی وجہ سے دو صفوں کے درمیان 8 سے 10 فٹ کا فاصلہ رکھا جا سکتا ہے یا نہیں۔

جواب

حضرت انس ؓ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ :"پیوستہ اور سیدھی رکھواپنی صفوں کو اورنزدیکی کروان میں "۔ شارحین حدیث نے اس کی تشریح میں ذکر فرمایا یہ بھی ہے کہ دوصفوں کے بیچ میں ایک صف قائم ہونے کی جگہ نہ ہو،اس تشریح کے مطابق دوصفوں کے درمیان میں پانچ چھ فٹ سے زیادہ کا فاصلہ شرعاً درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143101200504
تاریخ01-01-2010

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں