مستورات کا بغیر محرم کے جماعت میں جانا
سوال
میں آپ سے عورتوں کاجماعت میں نکلنے کے متعلق جاننا چاہتاہوں۔کیا عورتوں کابغیر شوہریا والد کے جماعت میں جانا ٹھیک ہے ؟شریعت کیا کہتی ہے اس بارے میں ؟
جواب
عورتوں کا جماعت میں نکلنا اگر بغرض تبلیغ ہے توشریعت نے انہیں اس کا مکلف نہیں ٹہرایا ، یہ تکلیف مالایطاق ہے۔ اس لیے محرم یا بغیر محرم کے تبلیغی سفرکرنا جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143101200463
تاریخ01-01-2010

