بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مہاجرین کے بچے ہوئے سامان کا حکم

سوال

ہماری یونیورسٹی کے قریب سوات سے مہاجرین آئے تھے ہم نے ان کے لیے چندہ اکھٹا کیا اور پھر ہم اس چندے سے کھانا پکا کر لے جاتے تھے اور کھانا پکانے کے لیے ہم نے چندے کے پیسوں سے 2 چولھے خریدے اب مہاجرین تو چلے گئے اور وہ چولھے ہمارے پاس رہ گئے اب ان چولھوں کا ہم کیا کریں ؟

جواب

صورت مسئولہ میں جب مہاجرین چلے گئے تو ایسی صور ت میں یہ چولھے کسی غریب ضرورتمند کو دی دیئے جائیں ۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143101200455
تاریخ01-01-2010

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں