بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

موبائل میں قرآن کریم رکھنے کا حکم

سوال

موبائل فون میں قرآن رکھنا کیسا ہے ؟ جب کہ اس موبائل کو لے کے ٹوائلیٹ (بیت الخلاء) بھی جاتے ہیں اور آڈیو تلاوت کی فائل موبائل میں رکھنا کیسا ہے ؟

جواب

موبائل فون میں قرآن کریم رکھنے میں مضائقہ نہیں بشرطیکہ بے ادبی کی نوبت نہ آتی ہو ۔البتہ ایسا موبائل بیت الخلاء میں لیجانا بے ادبی سے خالی نہیں ہے۔ لہٰذا یا تو موبائل میں قرآن کریم رکھا ہی نہ جائے یا ایسا موبائل بیت الخلاء میں لیجانے سے پر ہیز کیا جائے تاکہ بے ادبی کا شائبہ نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143101200447
تاریخ01-01-2010

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں