قیامت کے دن والد کے ناموں سے پکارا جائگا
سوال
میں نے یہ سنا ہےکہ روزِ محشراولاد اپنی ماں کے نام سے پہچانی جائیگی کیا یہ صحیح ہے؟اوراس بات کا ثبوت قرآن و حدیث سے ثابت ہے ؟
جواب
یہ بات درست نہیں ہے، حدیث شریف میں اچھے اچھے نام رکھنے کا حکم دیا گیا ہےوجہ یہ بتائی گئی ہے کہ قیامت کے دن تمہیں تمہارے اور تمھارے والد کے ناموں سے پکارا جائے گا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143101200436
تاریخ01-01-2010

