مقدس ناموں اور تصویروں والے زیورات کا پہننا
سوال
میرا سوال یہ ہےکہ عورتیں جوزیورات پہنتی ہیں اگران میں شعائراسلام مثلاً خانہ کعبہ یا گنبد خضراء یا اللہ کا اسمِ گرامی منقش ہو تو کیا انہیں پہننا جائز ہے؟
جواب
اس طرح کے زیورات میں چونکہ بے ادبی کا اندیشہ رہتاہےاس لیے ان کو نہ پہنا جائے البتہ پاکی کی حالت میں پہننے میں کوئی حرج نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143101200435
تاریخ01-01-2010

