عورت کا با پردہ بازار سے سودا سلف لانا
سوال
عورتوں کا بازار میں سوداسلف کے لیے بغیر محرم کے باپردہ جانا کیسا ہےحال یہ ہےکہ گھرکےمرداپنی کاہلی کی وجہ سے ساتھ نہ جاتے ہوں یااپنی مصروفیت کاعذر کرتے ہوں ؟
جواب
عورت کےذمہ گھرکےامورکی انجام دہی ہے، باہر کے کام عورت کے نہیں مرد کے ذمہ لازم ہیں اس لیے جب گھر میں مرد بھی موجودہیں تو آج کل کے ماحول میں عورت کا بازار جانادرست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143101200434
تاریخ01-01-2010

