محرم عورتوں کے ہاتھ پردہ میں شامل ہیں
سوال
مجھے یہ معلوم کرنا ہے محرم عورت کےہاتھ کا شرعی پردہ کہاں تک ہےکیا محرم عورت اپنے محرم مردوں کے سامنے آسکتی ہیں جبکہ ہاف آستین والے کپڑے پہنی ہوئی ہوں اس کا کیا حکم ہے؟
جواب
عورت کے اپنے محارم سے جن اعضاء کا پردہ ہے ہاتھ ان میں شامل نہیں اس لیے اپنے محرم مردوں کے سامنے ہاف آستین والے کپڑوں میں آنا درست ہے لیکن آج کل کے ماحول میں حتی الامکان احتیاط برتی جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143101200433
تاریخ01-01-2010

